ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں نا معلوم افراد کی فائرنگمیں 2 افراد مارے گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیئے۔ اس سے قبل رات گئے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر نا معلوم موٹر سائیکلوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جن کی تعداد چھ بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ اور گلشن حدید میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد لقمہ اجل بنے۔ ادھر بلدیہ ٹاوٴن سے بھی ایک لاش ملی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے حالات ایسی حالت میں بگڑتے جارہے ہیں کہ اس شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں حال ہی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلح دہشتگردوں کی گرفتاری اور یا دہشتگردانہ واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے ہیں۔
.......
/169