1 جنوری 2014 - 20:30
بدنام دہشت گرد شاکر وہیب کی ہلاکت پر عراقی فوج کا تہنیتی پیغام

عراقی فوج نے ایک بیان میں بدنام دہشت گرد شاکر وہیب الفہداوی کی ہلاکت پر عراقی قوم کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے پولیس چیف ہادی رزیج نے کہا: عراق میں بےشمار دہشت گردانہ کاروائیوں کی بنا پر عدلیہ اور پولیس کو مطلوب دہشت گرد اور داعش کا سینئر کمانڈر شاکر وہیب الفہداوی سرکاری افواج کی کاروائی میں ہلاک ہوچکا ہے۔ ادھر دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے بی بدھ کے روز ایک خبر کے ضمن میں الفہداوی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ دہشت گرد ٹولے داعش نے حال ہی میں یو ٹیوب پر ایک ویڈیو کلپ شائع کیا تھا جس میں الفہداوی کو تین شامی ٹرک ڈرائیوروں کو ـ علوی ہونے کے جرم میں ـ قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ عراقی ذرائع کے مطابق یہ شخص الانبار میں دھرنا دینے والوں کے لئے القاعدہ کی مداحی میں اشعار پڑھتا رہا ہے اور عراقی حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50ہزار ڈالر مقرر کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭