31 دسمبر 2013 - 20:30
شامی فوج کی پیشقدمی

شام کی فوج نے جنوبی شام میں واقع علاقے جربا سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔

ابنا: شام کی فوج نے اس خطے کے کئی علاقوں میں پیش قدمی کی اور دیرسلمان اور جربا کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوجیوں نے النصرہ کے 32 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک سرکردہ دہشتگرد کمانڈر بھی شامل ہے۔ دوسری جانب شامی فوج نے الزبدانی کے علاقے میں النصرہ گروہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے جس میں کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں جن کا تعلق سعودی عرب اور کویت سے ہے۔دوما میں بھی شامی فوجیوں نے جیش الاسلام نامی دہشتگرد گروہ کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں اس دہشتگرد گروہ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ شامی فوج نے اسی طرح الجفرہ اور دیرالزور سے بھی دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔

.......

/169