ابنا: نامہ نگاروں کے تحفظ کی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان 70 صحافیوں میں سے 29 شام اور 10 عراق میں مارے گئے ہیں۔ جبکہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ شام میں 2013 میں تقریبا 60 نامہ نگاروں کو اغواء کیا گیا ہے اور ان میں سے نصب ابھی تک لاپتہ ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ مارچ 2011 سے لیکر اب تک شام 63 صحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مصر میں اس سال 6 نامہ نگار مارے گئے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مشرق وسطی کا علاقہ صحافیوں کی ہلاکت کے ایک مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ دنیا بھر صحافیوں کی ہلاکت کے اعداد و شمار نہایت ہی کم ہیں۔ نامہ نگاروں کے تحفظ کی کمیٹی کے اس بیان میں آیا ہے کہ مشرق وسطی کے بعد ، برازیل ، کلمبیا ، فلپائن ، ہندوستان ، بنگلادیش ، پاکستان اور روس وہ ممالک ہیں جہاں صحافیوں کا قتل ہوا ہے۔ نامہ نگاروں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں میں 211 صحافی جیلوں میں قید ہیں اور صرف ترکی میں 40 صحافی جیل میں ہیں۔ ...../169
29 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 490884
نامہ نگاروں کے تحفظ کی کمیٹی نے سال 2013 میں دنیا بھر میں جاری جنگ و تشدد آمیز واقعات میں صحافتی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے 70 نامہ نگاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔