29 دسمبر 2013 - 20:30
بحرین میں آل خلیفہ کے جرائم

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے ایک جوان کو مسجد امیر البریغی کے کھنڈرات پر نماز جماعت کی دعوت دینے پر قید کردیا۔

ابنا: آل خلیفہ کی عدالت نے سید علی ہاشم علی کومسجد امیر البریغی کے کھنڈروں پر نماز جماعت کی دعوت دینے پر گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔ اس جوان کو پینتالیس روز قید کی سزا دی گئي ہے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے مسجد امیر بریغی کو شہید کردیا ہے اور اس کے کھنڈرات پر نماز ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی ہے۔ آل خلیفہ نے اس مسجد پر فوجی تعینات کررکھے ہیں۔آل خلیفہ کے کارندوں نے اکثریت کی متعدد مسجدیں اور امام بارگاہ شہید کردیئے ہیں جس کی وجہ سے ملت بحرین، شدید غم و غصہ کا شکار ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔......./169