27 دسمبر 2013 - 20:30

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس ملک میں تشدد میں اضافہ ان لوگوں کے فائدے میں ہے جو شام میں فوجی مداخلت کے خواہاں ہیں۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل " بان کی مون " نے مزید کہا کہ جنیوا ٹو عالمی کانفرنس سے قبل شام میں تشدد میں اضافہ، ان فریقوں کے فائدے میں ہے کہ جو اس ملک میں فوجی مداخلت کی حمایت کرتے ہیں۔ " بان کی مون " نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض فریق یہ تصور کررہے ہیں کہ شام کے مسئلہ کے حل کے لئے تنہا راہ حل فوجی مداخلت ہے جب کہ یہ بات سب کو معلوم ہونی چاہیے کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شام میں تمام گرفتار یا اغواء ہونے والے افراد کو فوری طورپر رہا کردیں اور شام کے مختلف شہروں کا محاصرہ ختم کردیں تاکہ اس محاصرہ شدہ شہروں میں انسان دوستانہ امداد کو پہنچایا جاسکے۔ یادرہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں جاری بدامنی کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور مجموعی طور پر سات ملین آٹھ لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

.......

/169