ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے ایران کی سرحد کے قریب دھشتگرد گروہوں کے ساتھ مقابلے میں پاکستان کی حکومت کی عدم توجّہ پر شدید تنقید کی ہے۔ قدس آن لائن کے ساتھ گفتگو میں " محمد رضا محسنی ثانی " نے ایران کی مشرقی سرحدوں میں سیکورٹی کے حوالے سے الیکٹرونک سسٹم کی تنصیب طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کی مشرقی سرحدوں میں سیکورٹی کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے اس حوالے سے ٹھوس و مفید اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن " محمد رضا محسنی ثانی " نے مزید کہا کہ دھشتگرد گروہ منجملہ "جندالشیطان" اور " انصار" ایران کے مشرقی باڈر پر اغیار کی انٹیلیجینس ایجینسیوں کے ساتھ تعاون کے دائرے میں دھشتگردانہ کاروائیاں انجام دیتے ہیں۔"محمد رضا محسنی ثانی" نے ایران کی باڈر سیکورٹی فورسز کے تین اہل کاروں کی حالیہ دھشتگردانہ حملے میں شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران و پاکستان کی سرحد میں دھشتگردوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کے لئے سنجیدہ و ٹھوس اقدامات انجام دے۔ یاد رہے کہ عالمی سامراج و غاصب صہیونی حکومت کے حمایتی یافتہ دھشتگرد عناصر ایران کے سرحدوں میں باڈر سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 490370
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے ایران کی سرحد کے قریب دھشتگرد گروہوں کے ساتھ مقابلے میں پاکستان کی حکومت کی عدم توجّہ پر شدید تنقید کی ہے