18 دسمبر 2013 - 20:30
ایران، فضائیہ کی مشقیں

فدائيان اسلام نامی فضائي فوجی مشقیں کل جمعے کو خلیج فارس میں انجام دی جائيں گي۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل علی رضا برخور نے کہا ہے کہ کل ہونے والی فضائي فوجی مشقوں میں فضائيہ کی نویں ایربیس بنیادی کردار ادا کرے گي اور یہ مشقیں تین مرحلوں میں انجام پائيں گي۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں جنوبی ایران کی تمام ایربیسس شرکت کریں گي۔ بریگيڈیر جنرل علی رضا برخور نے کہا کہ فضائي فوجی مشقوں کے دوسرے مرحلے میں مختلف قسم کے جنگي، جاسوس، ہلکے اور نیم ہلکے نیز کارگو طیارے حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان فضائي فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں دشمن کی شناخت اور اطلاعات حاصل کرکے انہیں منتقل کرنے کی مشقیں کی جائيں گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مختلف موقعوں پر طیارے اڑائے جائيں گے جو پہلے سے معین شدہ علاقوں پر پہنچ کر اپنے اہداف کو پہچان کر انہیں نشانہ بنائيں گے۔ بریگيڈیر جنرل علی رضا برخور نے کہا کہ ان مشقوں کا بنیادی مرحلہ دوسرا مرحلہ ہوگا جس میں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان مشقوں کے ذریعے علاقائی ملکوں کو پائدار امن و صلح کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

.......

/169