18 دسمبر 2013 - 20:30
ملک کااللہ ہی نگہبان ہے

لاہورہائی کورٹ نے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ایم این اے اوروزراء ہر کام میں مداخلت کو اپنا حق سمجھتے ہیں، ملک کا اللہ ہی نگہبان ہے۔

ابنا: لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کی عدالت میں فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، ملزم نے عدالت میں موٴقف اختیار کیاکہ پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ اورایم این اے رانا الیاس تفتیش میں مداخلت کر رہے ہیں۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایم این اے اوروزراء ہر کام میں مداخلت کواپنا حق سمجھتے ہیں، ملک کا اللہ ہی نگہبان ہے۔ عدالت نے حکم دیاکہ ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن10 روز میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔

.......

/169