ابنا: صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج تھران میں کابینہ کے اجلاس میں قم المقدس کے نئے گورنر کے لئے " محمد صادق صالحی منش " کے نام پر اتفاق کیئے جانے کے موقع پر تاکید کی کہ قم ، ایران میں دینی ، سیاسی اور سماجی تہذیبی لحاظ سے مرکزی کردار کا حامل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ آج حوزہ علمیہ قم المقدس اسلامی و شیعی آثار کی نشرو اشاعت کا سب سے بڑا مرکز اور فقہ و اصول ، تفسیر ، کلام ، فلسفہ اور دیگر اسلامی علوم کا سب سے بڑا علمی مرکز ہے۔ ڈاکٹر " حسن روحانی " نے دختر رسول حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کے وجود اور مراجع عظام اور انقلابی و متدین عوام کی اس شہر میں موجودگی نے قم المقدس شہر کے مقام منزلت میں اضافہ کردیا ہے۔ صدرمملکت " حسن روحانی " نے صوبہ قم کے نئے گورنر کو ھدایات دیں کہ وہ مراجع عظام تقلید و فاضل علماء کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں ، کیونکہ مراجع تقلید صرف عوام کے فقہی امور کے مرجع نہیں ہیں بلکہ عوام تمام امور میں مراجع عظام تقلید کی طرف رجوع کرتے ہیں اور وہ عوام کے مطالبات سے آگاہ ہیں۔ صدر مملکت روحانی نے دینی مدارس و یونیورسٹی کے باہمی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ حوزہ و یونیورسٹی میں باہمی وحدت ایران کے قومی اھداف میں سے ایک ہے اور اس کے اثرات ملک کے مستقل اور آزادی و خود مختاری اور قومی وحدت پر پڑتے ہیں۔
.......
/169