17 دسمبر 2013 - 20:30
جنیوا میں مذاکرات دوبارہ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ و اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ جنیوا میں کل جمعرات کے دن ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائینگے۔

ابنا: سید عباس عراقچی نے  تاکید کی کہ کل ہونے والے ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں جنیوا میں 24 نومبر کے جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ و اعلی جوہری مذاکرات کار نے " سید عباس عراقچی " نے مزید کہا کہ کل ہونے والے مذاکرات جمعہ کے دن تک جاری رہینگے اور اگر ضروری ہوا تو ان میں مزید دو دنوں کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ جناب " سید عباس عراقچی " نے کہا کہ جنیوا میں ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت ، وزارت خارجہ میں سیاسی و بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل " حمید بعیدی نژاد " کرینگے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ و اعلی جوہری مذاکرات کار " سید عباس عراقچی " اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹون کے درمیان بریسلز میں ہونے والی ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح کی گفتگو کا جلد دوبارہ آغاز کیا جائے۔

.......

/169