17 دسمبر 2013 - 20:30
ایرانی انجینئروں کے قاتل گرفتار

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ان دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے عراق میں گيس پروجکٹ پر کام کرنے والے ایرانی اور عراقی انجینئروں کو قتل کیا تھا۔

ابنا: بغداد میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات میں وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کو عراق کے اقتصادی اور اصل ڈھانچے سے متعلق ترقی کو روکنے کی اجازت نہیں دیں  گے۔ نوری مالکی نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کی بحالی کے لئے علاقائی ممالک کی مجموعی کوششیں ضروری ہے۔ اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کے ساتھ ایران سے اسٹراٹیجک تعلقات جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 13 دسمبر کو عراق میں دہشتگردوں کے حملے میں 15 ایرانی اور 3 انجینئر ہلاک جبکہ پانچ ایرانی اور تین عراقی انجینئر زخمی ہو گئے تھے۔

.......

/169