ابنا: تیہ ری کورتین نے ایران کی صنعتوں اور معدنیات کے جدید کاری شعبے کے سربراہ سے مہدی کرباسیان سے ملاقات میں کہا کہ فرانس کی پچاس سے زائد کمپنیاں ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا انتظار کررہی ہیں اور فرانس، ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ نہ صرف فرانس بلکہ امریکہ اور یورپی ممالک کے بہت سے ملکوں کی کمپنیاں بے چينی سے انتظار کررہی ہیں کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹائي جائيں اور وہ ایران کی عظیم منڈی میں اپنی سرگرمیاں شروع کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں دوبارہ مغربی کمپنیوں کی سرگرمیوں سے ان کے ملکوں کی معیشتوں کوکافی سہارا ملےگا۔
.......
/169