15 دسمبر 2013 - 20:30
صدر مملکت کی نوری مالکی سے گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کے صوبے دیالہ میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے بارے ضروری احکامات جاری کیے ہیں۔صدر نے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ عراق میں مختلف کاموں میں مشغول ایرانی باشندوں کی سیکورٹی کا مکمل بندبست کیا جائے۔

ابنا: صدر نے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ عراق میں مختلف کاموں میں مشغول ایرانی باشندوں کی سیکورٹی کا مکمل بندبست کیا جائے۔ انہوں اس کے بعد ایران کی شہید و جانبازوں و ایثارگروں کی فاؤنڈیشن کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ شہداء کے اہل خانہ کی مدد اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری و فوری اقدامات انجام دیئے جائیں۔حسن روحانی نے اسی طرح اس دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرنے کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ عراق کے صوبے دیالہ میں دہشتگردی کی واردات میں شہید ہونے والوں میں سے چھ شہداء کے جسد خاکی آج ایران منتقل ہوگئے ہیں جبکہ بقیہ شہداء کے جنازے ضروری کاروائی کے بعد ایران منتقل ہوں گے۔

.......

/169