15 دسمبر 2013 - 20:30
ایران میں یوم تحقیقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بردباری اور نرمی سے دانشوروں اور محققین کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ہفتۂ تحقیقات کی مناسبت سے ممتاز محققین اور ٹکنالوجی کے ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حتمی مقصد، کتاب شایع کرنا نہیں ہے بلکہ تحقیقات سے عوام کا معیار زندگي بہتر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئي ملک ترقی کرنا چاہتا ہے تو اس میں محققین کےلئے امن اور سازگار حالات نیز آزادی ضروری ہوتی ہے۔ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران اس بناء پر عظیم تہذیب وتمدن کا حامل ہوگيا کہ اس نے دوسروں کی کتابوں کا ترجمہ کرکے علمی کام کا آغاز کیا لیکن ایران نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان ترجموں کی مدد سے اپنی تخلیقی صلاحیتو ں کونکھارنا شروع کیا جس کے نتیجے میں صدیوں سے ایرانی کتابوں سے استفادہ کیا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آج صدر مملکت جناب حسن روحانی نے ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی کے چودھویں فیسٹیول کا افتتاح کیا ہے۔ اس فیسٹیول میں ممتاز محققین کی خدمات کو سراہا جاتا ہے اور انہیں انعامات دیئے جاتے ہیں۔ اس فیسٹیول میں علوم انسانی، انجینیرنگ، سائنسی علوم، ریاضیات، ٹکنالوجی اور صحت عامہ کے شعبوں میں پچہتر ممتاز محققین کو اعزازی سرٹیفیکٹ اور انعامات دیئے گئے۔ واضح رہے کہپچیس آذر مطابق سولہ دسمبر کو ایران میں یوم تحقیقات منایا جاتا ہے۔

.......

/169