ابنا: عراق کے مفتی اہل سنت نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام کے فتووں کا سد باب کیا جائے۔ النخیل ویب سائٹ کے مطابق عراق کے اہل سنت مفتی مہدی الصمیدعی نے کہا ہے کہ بعض نام نہاد مذہبی شخصیتيں جو مسلمانون کے قتل عام کے فتوے جاری کرتی ہیں اور کچھ لوگ ان ہی فتووں کے سہارے مسلمانوں کو تہ تیغ کررہے ہیں اس کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان تشدد آمیز فتووں کے مطابق خود کش حملے کرکے مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں وہ شہید نہیں کہلا سکتے کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کا خون بہایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ مسلمان کو قتل کرنے کا عذاب ابدی جہنم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488924
عراق کے مفتی اہل سنت نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام کے فتووں کا سد باب کیا جائے۔