ابنا: سپاہ پاسداران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے ہی ایران نے اپنے قومی منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی توانائياں حاصل کی ہیں۔ جنرل عباداللہ عبدالہی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ سپاہ پاسداران کا یہ ہیڈ کوارٹر، خواہ پابندیاں لگي ہوں یا پابندیاں نہ ہوں ہر صورت میں ملک کو آباد کرنے کی کوششوں میں لگا رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہیڈ کوارٹر میں ڈیڑھ سو چوٹی کے ماہرین موجود ہیں جو مختلف منصوبوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد کرنے میں شریک ہیں۔ سپاہ پاسداران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے ملک میں عظیم عمرانی منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488914
سپاہ پاسداران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے ہی ایران نے اپنے قومی منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی توانائياں حاصل کی ہیں