ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی مذاکرات کے بارے میں نہایت دانشمندانہ موقف اپنائےگا۔ محمد جواد ظریف نے آج فیس بک میں اپنے صفحہ پر لکھا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں امریکی حکام نے نامناسب اقدامات کئے ہیں اور ایران نے مسائل کا بھرپور جائزہ لے کر دانشمندانہ جواب دیا ہے۔ انہوں نے امریکہ کی نئي پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہایت سنجیدگي سے جنیوا مذاکرات میں شریک ہے البتہ وہ ہر نامناسب اقدام کا جواب دے گا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ حتمی نتیجے اور سمجھوتے تک پہنچنا ایک دشوار کام ہے اور اس راہ میں کافی نشیب وفراز آئيں گے۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئي پابندیوں کو امریکہ کے ناقابل اعتماد ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایران کے عوام امریکہ پر اعتماد نہيں کرتے اور نئي پابندیوں سے امریکہ نے بے اعتمادی کو مزید مستحکم بنادیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488910
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی مذاکرات کے بارے میں نہایت دانشمندانہ موقف اپنائےگا۔