14 دسمبر 2013 - 20:30
وزیر داخلہ : یورپی حکومتیں قابل اعتماد نہیں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا فضلی نے کہا ہے کہ ملت ایران نے کبھی بھی یورپی حکومتوں پر اعتماد نہیں کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی ان پر اعتماد کرے گی۔

ابنا: ایرانی وزیر داخلہ نے کل کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام میدانوں میں تیزی سے ترقی کی یہی وجہ ہے کہ انقلاب کےدشمن ایٹمی مذاکرات کے بہانے ایران کو اس ترقی و پیشرفت سے روکنے کے درپے ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گزشتہ چونتیس برسوں کے دوران دشمنوں کی جانب سے ملت ایران کی راہ میں کھڑی کی جانے والی مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ایران نے ان مشکلات کو مواقع میں تبدیل کردیا اور اب وہ خطے کی سب سے بڑی طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے۔

.......

/169