14 دسمبر 2013 - 20:30

ایک معروف عرب مفکر حلمی موسی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی سابقہ نسل پرست حکومت کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کا تعاون صیہونیوں کیلئے کلنگ کا ٹیکہ ہے۔

ابنا: ایک معروف عرب مفکر حلمی موسی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی سابقہ نسل پرست حکومت کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صہیونی ریاست کا تعاون صہیونیوں کیلئے کلنگ کا ٹیکہ ہے۔  اس معروف عرب مفکر نے جنوبی افریقہ کی سابقہ نسل پرست حکومت اور صہیونی ریاست کے زیر عنواں ایک مقالے میں لکھا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کا یہ دعوی بالکل غلط ہے کہ جنوبی افریقہ کی سابقہ نسل پرست حکومت کے ساتھ اس کے روابط محدود رہے ہیں اور یہ کہ صہیونی ریاست نے جنوبی افریقہ کی سابقہ نسل پرست حکومت کے ساتھ تعاون کرکے تمام صہیونیوں کی پیشانی پر ایسا کلنگ کا ٹیکہ لگایا ہے جسے تاریخ کے اوراق سے کبھی مٹایا نہیں جاسکے گا۔اس عرب مفکر نے یہ بھی دعوی کیا کہ جنوبی افریقہ کی سابقہ حکومت کے دور میں تیار کئے جانے والے چھے ایٹم بموں کی پیداوار میں، کہ جنھیں ننہ نوّے کے عشرے میں ناکارہ بنایا گیا، مقبوضہ فلسطین کی غاصب صہیونی ریاست کا ہاتھ رہا ہے۔

.......

/169