ابنا:بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عبد القادر ملا کو پھانسی دے دی گئی۔ پریس ٹی وی کے مطابق جمعرات کے دن جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سینئر رہنما عبد القادر ملا کو ۱۹۷۱ میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔ اس سے پہلے گذشتہ روز بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماعبدالقادر ملا کی پھانسی سزا پر عمل درامد روک دیا تھا۔ اسوشیٹڈ پریس کے مطابق پھانسی کی سزا پر عمل درامد روکنے کا حکم پھانسی دئے جانے سے دیڑھ گھنٹے پہلے دیا گيا تھا۔ عبدالقادر ملا کے وکیلوں نے امید کا اظہار کیا تھا کہ وہ اس سزا کو ختم کروانے میں کامیاب ہوجائيں گے۔ لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ عبدالقادر ملا پر الزام تھا کہ انہوں نے اکہتر کی جنگ آزادی کے دوران ایک عسکری تنظیم بنائي تھی اور سیکڑوں افراد کا قتل عام کیا تھا۔ انیس سو اکہتر میں بنگلادیش پاکستان سے الگ ہوکر ایک نئے ملک کی صورت میں سامنے آيا تھا۔ بنگلادیش کی جنگ آزادی میں تیس لاکھ افراد مارے گئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488255
بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عبد القادر ملا کو پھانسی دے دی گئی