11 دسمبر 2013 - 20:30
کراچی ميں بم دھماکہ، سات زخمی

پاکستان کے صوبے سندھ کے ایک مقامی عہدیدار نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسیز کے سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبے سندھ کے ایک مقامی عہدیدار نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسیز کے سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔  ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل کے ذریعے یہ دھماکہ، سیکیورٹی فورسیز کی ایک گاڑی کے قریب کیا گیا۔بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ اس سلسلے میں سات مشبتہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

.......

/169