11 دسمبر 2013 - 20:30
مصر: صحرائے سینا میں دو دہشتگرد مارے گئے

مصر کی مسلح افواج کے ترجمان نے صحرائے سینا میں دو تکفیری سرغنوں کو ہلاک کیئے جانے کی خبر دی ہے۔

ابنا: مصر کی مسلح افواج کے ترجمان " احمد محمد علی " نے ان دوتکفیری سرغنوں کے نام ابراہیم محمد فریج اور عصام السریع بتائے ہیں۔ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان نے وضاحت کی یہ تکفیری دھشتگرد مصر کی سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے اور ان دونوں تکفیری دھشتگردوں کے سرغنوں نے یہ اعلان کررکھا تھا کہ جو کوئی بھی مصر کی فوج یا پولیس کے ایک بھی اہل کار کو قتل کرے گا اس کو انعام دیا جائے گا۔

.......

/169