11 دسمبر 2013 - 20:30
ایٹمی مذاکرات، حقیقی شکست صہیونیوں کی

ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع کے درمیان مذاکرات میں حقیقی ہار صہیونی حکومت کی ہوئی ہے۔

ابنا: جیمز فٹزر نے کہا کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے سمجھوتے نے ، صہیونی ریاست کو ایران کے خلاف ہرقسم کی فوجی دہمکی کے بہانے سے محروم کردیا ہے۔ بین الاقوامی امور کے معروف تجزیہ نگار نے اس گفتگو میں صہیونی ریاست کے ایٹمی اور بیولوجیک ہتھیاروں کے ذخائر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس حکومت کو ایک سرکش حکومت قرار دیا کہ جو کسی میں بین الاقوامی معاہدے کی پابند نہیں ہے۔ یاد رہے کہ صہیونی ریاست مشرق وسطی کی وہ واحد حکومت ہے جس کے ایٹمی ہتھیاروں کے گوداموں میں چار سو سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔

.....

/169