ابنا: 2008 میں عراق کے دورے پر آئے ہوئے اس وقت کے امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینک کر عالمی شہرت حاصل کرنے والے معروف عراقی صحافی " منتظر الزیدی " نے مزید کہا کہ ترک وزیر اعظم پہلے فلسطین کے عوام کی بھر پور حمایت کیا کرتے تھے لیکن اب صرف چند مخصوص سیاسی گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔ عراق کے معروف صحافی " منتظرالزیدی " کہ جو ان دنوں ایک سیمینار میں شرکت کے لئے استنبول کے دورے پر ہیں صحافیوں سے گفتگو میں ترکی کے وزیراعظم کے مستقل پالیسی پر قائم نہ رہنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردوغان نے ، عراق کے وزیراعظم " نوری مالکی " کے مقابلے میں مشترکہ محاذ تشکیل دے رکھا ہے۔ عراق کے اس معروف صحافی نے مزید کہ کہ انقراء کی حکومت شام کے بحران کے آغاز سے لیکر اب تک بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب و قطر کے ساتھ ملکر شام میں سرگرم دھشتگردوں کی بھر پور مدد و حمایت کررہی ہے۔
.....
/169