8 دسمبر 2013 - 20:30
بحرین کا نظام تعلیم زوال کا شکار

بحرین میں ٹیچروں کی یونین کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحرین کا نظام تعلیم، تباہی کا شکار ہورہا ہے۔

ابنا: سنا زین الدین نے کہا کہ عوامی تحریک کے بعد سے ملک کے نظام تعلیم سے دانشوروں کو نکالنے کے نتیجے میں بحرین کا نظام تعلیم زوال کا شکار ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت، ملک کے نظام تعلیم کو تجربہ کار دانشوروں سے محروم کرکے اس میں تبدیلیاں لارہی ہے۔ادھر بحرین کے ایک اور انقلابی رہنما محمد جاسم الدرازی نے العالم سے گفتگومیں کہا کہ تعلیم کے شعبے کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں، ملک میں گھٹن پیدا کرنے اور آزادئی بیان اور انسانی حقوق پامال کرنے کی کوششیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ آل خلیفہ کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایسے عالم میں آل خلیفہ کی حمایت کررہے ہیں جبکہ آل خلیفہ بری طرح سے ملت بحرین کے حقوق پامال کررہی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔ 

.......

/169