8 دسمبر 2013 - 20:30
پاکستان،ایشین پارلیمینٹرین اسمبلی کا اجلاس

ایشین پارلیمنٹرین اسمبلی ( اے ، پی ، اے ) کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے پارلمانی وفد کی شرکت سے شروع ہوا۔

ابنا: ایشین  پارلیمینٹرین اسمبلی کی ايگزیکٹیو کونسل کا اجلاس کل رات ، اس اجلاس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان کی سینٹ میں خارجہ اور دفاعی پالیسی کمیشن کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید اور اسی طرح اسمبلی کے ایرانی جنرل سکریٹری ھادی نژاد حسیینیان کی تقریر سے شروع ہوا ۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں شریک 30 ایشیائي ملکوں کے پارلمنٹ اسپیکرز ، ڈپٹی اسپیکرز اور نمائندوں نے ایشین پارلیمنٹرین اسمبلی کےچھٹے اجلاس میں جو آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے ، کےایجنڈے کی بھی منظوری دی ۔ ایشین پارلیمنٹیرین اسمبلی کی ایگزیکٹیو کونسل کے پہلے اجلاس کے سربراہ کی حیثیت سے حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطاب میں اس اسمبلی کی کارکردگي کے سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی.

.......

/169