ابنا: امریکہ کے نوجوانوں کی اکثریت اس ملک کے صدر پر اعتماد نہیں کرتی۔ رسا خبر رساں ایجینسی نے رویٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی ھارورڈ یونیورسٹی میں انجام پانے والے سروے کے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ کے نوجوانوں کی اکثریت امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے کیئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ان پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ اس سروے میں 50 فیصد نوجوانوں نے کہا ہے کہ اوباما نے ملک کو چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے اور امریکہ کے بنیادی مسائل جوں کے توں موجود ہیں اور امریکی صدر نے اپنی صدارت کے دوسرے دور میں کیئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔ سروے میں امریکی عوام کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس وقت شدید ترین مالی بحران کا سامنا ہے اور اور عام امریکی باشندے کے آمدانی کے ذرائع محدود سے محدود تر ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں اس سروے کو کروانے والوں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ سروے امریکی نوجوان کی سیاسی آگاہی میں اضافے کے لئے کرواجارہا ہے۔ یادرہے کہ اس سے پہلے انجام پانے والے اسی قسم کے سروے میں بھی امریکہ کے عوام نے اس ملک کی بنیادی مشکلات کے حل میں اوباما کی توانائیوں کے حوالے سے شک و تردید کا اظہار کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486861
امریکہ کے نوجوانوں کی اکثریت اس ملک کے صدر پر اعتماد نہیں کرتی۔