6 دسمبر 2013 - 20:30
بریکس گروپ، عالمی مسائل کا جائزہ

بریکس گروپ کے اعلی عہدیداروں نے جنوبی افریقہ میں اپنے حالیہ اجلاس میں عالمی مسائل اور ان کے ممکنہ راہ حلوں کاجائزہ لیا ہے۔

ابنا: بریکس گروپ کے اعلی عہدیداروں نے اس اجلاس میں ایک ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو بریکس کے آئندہ سربراہی اجلاس کا بیان تیار کرے گا۔ روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نیکولائي پاتروشف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں بریکس کے اعلی عہدیداروں نے انٹلیجنس سکیورٹی، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مقابلے جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس اجلاس میں اپنے ہم منصبوں کو روس میں غازان سکیورٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ بریکس میں ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ، روس اور برازیل شامل ہیں۔ ......./169