ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف سعودی عرب خطرناک عزائم رکھتا ہے۔ صہیونی ویب سائیٹ دبکا نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب، ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لئے " اسٹاکس نٹ " کے مقابلے خطرناک ترین کمپیوٹر وائرس تیار کرنے کے منصوبے پر عمل کررہا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق اس صہیونی سائٹ نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ بند بن سلطان نے 24 نومبر کو اس دائرے میں اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے سربراہ سے ملاقات بھی کی ہے اور یہ ملاقات ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط کیئے جانے کے بعد انجام پائی ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ملاقات کے موقع پر صہیونی حکومت اور سعودی عرب کے کمپیوٹر انجینیئرز میں موجود تھے اور اس دوران ایران کے جوہری پروگرام کو خراب کرنے کے لئے ایک ایسے کمپیوٹر وائرس کی تیاری پر اتفاق کیا گیا کہ جو " اسٹاکس نٹ" سے بہت ہی زیادہ خطرناک عمل کرتا ہو۔ اس رپورٹ کے مطابق ریاض نے اس سازشی منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر مختص کیئے ہیں۔ یادرہے کہ بندر بن سلطان و صہیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے سربراہ کی یہ ملاقات اردن کے ایک ساحلی علاقے میں ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486056
اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف سعودی عرب خطرناک عزائم رکھتا ہے۔