ابنا: انھوں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں غیر فوجی اور جمہوری حکومت کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے بحرین میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملک میں ان انتخابات کے ذریعے ایک آزاد قانون ساز ادارہ قائم کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ بحرین میں جمہوری عمل آگے بڑھ سکے۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی غیر جمہوری اور آمرانہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جنھیں آل خلیفہ اپنے کارندوں کے ذریعے وحشیانہ جرائم سے کچلنے کے اقدامات کرتی رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرینی عوام نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جبتک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے مظاہروں کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485902
بحرین کی جمعیت وفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بحرین میں جمہوری حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔