ابنا: عراق کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا کہ عراق میں نومبر کے مہینے میں دہشتگردانہ اقدامات میں 950 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور آج بھی بغداد کے شمال مشرقی علاقے میں دہشتگردانہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور25 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ دہشتگردانہ حملہ اس وقت ہوا کہ جب ایک خودکش بمبار نے نماز جنازہ کے موقع پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485362
عراق میں نومبر کے مہینے میں مختلف دہشتگردانہ حملوں اور تشدد کے واقعات میں 950 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔