ابنا: نائب وزیر خارجہ نے قومی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مقابل فریق سے بارہا کہا ہے کہ پائی جانے والی بدگمانی کے پیش نظر ہم احتیاط برتنے پر مجبور ہیں۔ سید عباس عراقچی نے جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ سمجھوتہ بہت زیادہ اہم ہے اور جوہری امور سے متعلق ایران کے تمام اقدامات کا تحفظ کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کا جوہری معاہدہ، پہلے کے تمام مذاکرات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے گزشتہ تیس برسوں سے زائد عرصے کے تجربے کا نتیجہ ہے۔......./169
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485102
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک نے اگر طے پانے والے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو سب کچھ پہلے جیسا ہوجائے گا۔