30 نومبر 2013 - 20:30
گزشتہ دوسالوں کے دوران انگولا میں ۸مساجد کا انہدام

روزنامہ گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ انگولا کے حکام نے گزشتہ دوسالوں کے دوران اس ملک کی آٹھ مساجد منہدم کردی ہیں۔

ابنا: روزنامہ گارڈین نے قانونی سرگرم کارکنوں کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انگولا کے حکام نے گزشتہ دوسالوں کے دوران آٹھ مساجد منہدم کی ہیں اوراکثرمساجد کے دروازے بندکررکھے ہیں اورباپردہ خواتین سے سختی کی جاتی ہے۔گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ تمام ادیان کا احترام کرنے کے باوجود انگولا، دین اسلام کوتسلیم نہیں کرتا ہے۔قابل ذکرہے کہ انگولا میں اس وقت ۹۰ہزارمسلمان آبادہیں اس کے باوجود وزارت قانون ۱۹۴دینی آرگنائزیشنز کوپرمٹ نہیں دے رہی۔انگولا کی اسلامی جمعیت نے کہا ہے کہ اس ملک کی آٹھ مساجد کا انہدام ان کے بے حرمتی شمارہوتی ہے۔انگولا کی جمعیت اسلامی کے سربراہ ڈیوڈ جا نے کہا ہے کہ ۲۰۱۰ء سے مساجد کے دروازے بند ہونا شروع ہوئے ہیں اورحکام نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو عبادت گاہیں تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جبکہ دوسری جانب انگولا کے حکام نے مساجد کے دروازے بند کرنے اورباپردہ خواتین پرحملوں کومسترد کیا ہے۔......./169