ابنا: صدر جناب حسن روحانی نے آج بوشہر میں شہدائے خلیج فارس نامی اسپتال میں زلزلے سےمتاثر ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس اسپتال میں بائيس زخمی زیر علاج ہیں۔ انہوں نے آج بوشہر پہنچ کر کہا کہ وہ یہاں زلزلے زدہ علاقوں کے معائنے اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرنے آئے ہیں۔ صدر مملکت علسویہ کے علاقے میں جنوبی پارس گيس فیلڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ واضح رہے ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے براز جان علاقے میں جمعرات کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت پانچ اعشاریہ سات بتائي گئي تھی۔ اس زلزلے میں تقریبا دو سو نو افراد زخمی ، آٹھ جان بحق اور تین سو گھر تباہ ہوئے ہیں۔......./169
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484761
صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج جنوبی ایران کے زلزلہ زدہ شہر براز جان پہنچ کر زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ہے۔