ابنا: مختلف عرب اور مغربي ملکوں کے نمائندے اس اجلاس ميں شريک ہيں جو اس بات کي کوشش کريں گے کہ سيکورٹي سسٹم کي توسيع و تقويت اور عملي روش کے ذريعے دہشت گردي کا مقابلہ کيا جائے.بغداد کے گورنر علي التميمي نے اس سلسلے ميں کہا کہ بغداد ميں دہشت گردي مخالف پہلي بين الاقوامي کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ان ملکوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے جن کو دہشت گردي کا سامنا ہے.عراقي پارليمان ميں سيکورٹي اور دفاعي کميشن کے رکن حاکم الزاملي نے بھي کہا کہ ان ملکوں سے تبادلہ خيال جن کے پاس دہشت گردي کے خلاف جنگ کا تجربہ ہے اور جن کے پاس مناسب وسائل ہيں عراق ميں دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں مدد ملے گي.بغداد گورننگ کونسل کےرکن ماجد الساعدي نے بھي بغداد کانفرنس کي خصوصيات کے بارے ميں کہا کہ علاقائي اور مغربي ملکوں کي اس کانفرنس ميں شرکت دہشت گردي کو پھيلنے سے روکنے ميں مدد دے گي.انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو اس بات کي کوشش کرني چاہئے کہ اسٹرٹيجک منصوبے اور تجاويز پيش کرکے دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں مدد ديں -واضح رہے کہ پچھلے کئي مہينوں سے عراق کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردانہ واقعات ميں کافي تيزي آئي ہے جس کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں عام شہري اور سيکورٹي کے افراد مارے گئے ہيں -عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق ميں جاري دہشت گردانہ کاروائيوں کي بعض عرب حکومتيں سرپرستي کررہي ہيں اور دہشت گردوں کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کرتي ہيں......../169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484263
عراق کے دارالحکومت بغداد ميں دہشت گردي کے خلاف پہلي بين الاقوامي کانفرنس شروع ہوگئي ہے.