27 نومبر 2013 - 20:30
سعودي عرب ميں انساني حقوق کي پامالي

سعودي کے سياسي کارکنوں اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے سياسي اور جہموري حقوق کي بالادستي کي تحريک جاري رکھے ہوئے ہيں.

ابنا: سعودي عرب کے عوام کا ايک مطالبہ جو خواتين کے حقوق کي پامالي سے تعلق رکھتا ہے، خواتين کو ڈرائيونگ کي اجازت دينے کا مطالبہ ہے-خواتين کے حقوق کي جدوجہد کرنے والے عزيز اليوسف اور ہلا الدوساري نے اس سلسلے ميں  وزير داخلہ شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات کي ہے-اس ملاقات ميں وزير داخلہ محمد بن نائف نے يقين دلايا ہے کہ وہ خواتين کي ڈارئيونگ پر عائد پابندي ختم کرنے  کے بارے ميں ضرور غور کريں گے-سعودي عرب ميں عوام کي منتخب کردہ پارلمينٹ نہيں ہے اور مشاورتي کونسل کے ارکان بھي بادہ شاہ کي جانب سے نامزد کئے جاتے ہيں-سعودي عرب ميں خواتين کے حقوق کي پامالي، شہري اور انساني حقوق کي پاماليوں کا صرف ايک حصہ ہے-سعودي عرب کے مشرقي علاقوں سميت مختلف شہروں ميں احتجاج اور مظاہرے بدستور جاري ہيں جنہيں سعودي سيکورٹي اہلکار طاقت کے زور پر دبانے کي کوشش کر رہے ہيں-......./169