27 نومبر 2013 - 20:30
شنگھائی تعاون تنظیم کا بارہواں سربراہی اجلاس

شنگھائی تعاون تنظیم کا بارہواں سربراہی اجلاس کل ازبکستان کے دار الحکومت تاشقند میں شروع ہورہا ہے۔

ابنا: ازبکستان کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اجلاس میں روس، چین، ازبکستان، قزاقستان، قرقیزستان اور تاجیکستان کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ مبصر ملکوں کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان، پاکستان اور افغانستان اور اسی طرح مختلف عالمی تنظیموں منجملہ اقوام متحدہ، آسیان اور دولت مشترکہ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی توسیع اور اسی طرح رکن ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات فروغ دینے جیسے مسائل کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس کے اختتام پر متعدد دستاویزات پر دستخط کے ساتھ ساتھ ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا جائیگا۔......./169