ابنا: اسکاٹ لينڈ کي مقامي انتظاميہ کے سربراہ اليکس سالمونڈ نے جو ايس اين پي کےليڈر بھي ہيں ايک تقريب ميں کہا کہ اگر اسکاٹ لينڈ کے باشندے علاقے کي خود مختاري کے حق ميں ووٹ ديتے ہيں تو اسکاٹ لينڈ مارچ دوہزار سولہ سے ايک باضابطہ خود مختار ملک بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لينڈ يورپي يونين اور نيٹو ميں اپني رکنيت باقي رکھے گا ليکن اپنے علاقے ميں نصب ايٹمي ہتھياروں کو ختم کردے گا۔ اسکاٹ لينڈ کي مقامي انتظاميہ کے سربراہ نے کہا کہ اگر اسکاٹ لينڈ کو خود مختاري حاصل ہوجاتي ہے تو برطانوي حکومت کو دوہزار بيس تک اس علاقے سے اپنے سبھي ايٹمي ہتھيار نکال لينے ہوں گے۔ برطانيہ کے ايٹمي ہتھياروں کے اصل اڈے اس وقت اسکاٹ لينڈ کے ساحلي علاقے کلائيڈ ميں واقع ہيں۔ اسکاٹ لينڈ کےعوام ستمبر دوہزار چودہ ميں ايک ريفرنڈم ميں شرکت کرنےوالے ہيں جن ميں وہ اسکاٹ لينڈ کو برطانيہ سے الگ کرنے يا نہ کرنے کے سلسلے ميں اپني رائے کا اظہار کريں گے۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484153
اسکاٹ لينڈ کي مقامي انتظاميہ نے کہا ہے کہ آئندہ سال اسکاٹ لينڈ کي آزادي و خودمختاري کے لئے ہونےوالے ريفرنڈم ميں اگر اسکاٹ لينڈ مکمل طور پرآزاد ہوجاتا ہے تواس علاقے ميں برطانيہ کے سبھي ايٹمي اڈے ختم کرديئے جائيں گے۔