ابنا: ليبيا کے سيکورٹي ذرائع نے کہا ہے کہ بنغازي شہر کے اطراف ميں واقع بينا ميں مسلح افراد نے قومي سلامتي کے ايک مرکز پر حملہ کيا جس کے نتيجے ميں ايک شخص زخمي ہو گيا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے قومي سلامتي کے مرکز پر بدھ کي صبح حملہ کيا، اس کے بعد مسلح افراد اور مرکز ميں موجود سيکورٹي اہلکاروں کے درميان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس واقعے کے بعد سيکورٹي اہلکاروں نے حملہ آوروں کا پيچھا کرکے ان کي تلاشي کي کاروائي شروع کردي۔ ليبيا کے بنغازي شہر ميں فوجي افسروں اور اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنايا جارہا ہے اور قذافي کے خاتمے کے بعد بننے والي نئي حکومت مسلح گروہوں کو ابھي تک قابو نہيں کرپائي ہے۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484151
ليبيائي ذرائع نے خبردي ہے کہ مشرقي شہر بنغازي ميں جاري تشدد اور لڑائيوں کا سلسلہ جاري ہے۔