27 نومبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ: ایران، حتمی سمجھوتے کے لئے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے ایران حتمی سجھوتے تک پہنچنے کے لئے ایٹمی مذاکرات پر آمادہ ہے۔

ابنا: وزیر خارجہ  نے تسنیم نیوز ایجینسی سے گفتگو میں امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری کے اس بیان کے بارے میں کہ حتمی فیصلے کے لئے جلد ہی مذاکرات شروع کئے جائیں گے، کہا کہ ایران ہمیشہ اس طرح کے مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے اگلے مذاکرات کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں کیا، کہا کہ اگلے ایٹمی مذاکرات، آخری اور فیصلہ کن قدم ہوں گے۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسی طرح بحران شام اور جنیوا-2 مذاکرات کے بارے میں ایران اور ترکی کے درمیان اختلافات کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بحران شام کا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہئے تاہم بہت سے فرعی معاملوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔...../169