ابنا: صدر مملکت نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، دہشتگردی اور انتہا پسندی کو نہ صرف شام، بلکہ پورے علاقے کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، شامی عوام کیلئے سیاسی، بین الاقوامی اور انسان دوستانہ امداد کیلئے اپنی پوری توانائی بروئے کار لائے گا۔اس گفتگو میں شام کے صدر بشار اسد نے بھی بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے دھماکوں میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں حاصل ہونے والی کامیابی نہ صرف ایران، بلکہ تمام ترقی پذیر ملکوں کی کامیابی ہے اسلئے کہ ایران نے اپنے اس اقدام سے تمام ترقی پذیر ملکوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دس برسوں تک استقامت و پائمردی کا مظاہرہ کرکے اتنی بڑی اور ایسی کامیابی حاصل کی کہ جسکی وہ حقدار تھی۔ شامی صدر نے علاقے میں امن و استحکام کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت و کوششوں کی قدردانی بھی کی۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484118
صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا اور شام میں امن و استحکام کی برقراری اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف میں شامل ہے۔