ابنا: پاکستان نے طالبان کے تین اعلی کمانڈروں کو رہا کردیا۔ یہ تینوں طالبان کمانڈرز پاکستان میں جیل میں بند تھے۔ ان کمانڈروں میں طالبان کے سربراہ ملا عمر کے سابق مشیر ملّا عبدالاحد جہانگیر وال، افغانستان کے صوبے ہلمند کے سابق طالبان گورنر ملا عبد المنّان اور افغانستان کے سابق طالبان پولیس سربراہ ملّا یونس شامل ہیں جنھیں پاکستان کی حکومت نے افغانستان میں امن کے عمل میں تعاون کرنے کے وعدے کے ساتھ کل رہا کیا۔اس طرح پاکستان کی جیلوں سے افغانستان کے رہا ہونے والے طالبان افراد کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔ پاکستان میں افغان طالبان افراد کی رہائی کا یہ عمل، حکومت پاکستان سے افغانستان کی اعلی امن کونسل کی درخواست پر عمل میں لایا جارہا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد کی حکومت نے اکّیس ستمبر کو افغان طالبان کی دوسری بڑی شخصیت کے بھائی ملّا عبدالغنی کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483789
پاکستان نے طالبان کے تین اعلی کمانڈروں کو رہا کردیا۔