ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے ہرمزگان میں آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے چوتھے امام حضرت امام زین العابدین(ع) کی شخصیت کے بارے میں کل ملکی و غیر ملکی مفکرین کی شرکت سے امام سجّاد(ع) عالمی کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس کانفرنس کے سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین محمد علی لبخندان نے ایران کی غیر ملکی نشریات کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں ایرانی و غیر ایرانی مفکرین کی جانب سے متعلقہ موضوع سے متعلق پانچ قالب میں ایک سو بارہ مقالے پیش کئے جائیں گے۔ انھوں نے ان مقالات سے متعلق پندرہ برتر مفکرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، عراق، اور افغانستان کے مفکرین اپنے مقالات پیش کرچکے ہیں۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد علی لبخندان نے کہا کہ اس کانفرنس میں پانچ سو مفکرین شرکت کریں گے جن کا تعلق شیعہ و سنی مسلمانوں سے ہے اور اس کانفرنس کے شرکاء میں ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان، ہرمزگان اور کردستان کے اہلسنت ائمہ جمعہ و جماعت بھی شامل رہیں گے۔...../169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483756
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے ہرمزگان میں آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے چوتھے امام حضرت امام زین العابدین(ع) کی شخصیت کے بارے میں کل ملکی و غیر ملکی مفکرین کی شرکت سے امام سجّاد(ع) عالمی کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے۔