ابنا: عون نے کہ جو لبنان فری پیٹریوٹک مومینٹ کے رہنما بھی ہیں منگل کے روز پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بیان دیا۔عون نے کہا کہ تکفیریوں کا کوئی دوست نہیں ہے. اس لیے دوسرے مذہبی مکاتب فکر کے ساتھ ان کی دشمنی متوقع ہے. وہ عیسائیوں کو حملہ آور قرار دے کر تاریخی حقائق بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں. مشرقی بحیرہ رومی علاقوں میں مقامی باشندوں کے بجائے وہ عیسائیوں کو نوآبادیاتی طاقت کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔لبنان کے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شامی حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ ان کی شہریت بنیاد پر برتاؤ کرتی ہے ان کے عقائد کی بنیاد پر نہیں۔ شام میں عیسائی محفوظ تھے۔ تاہم، اگر تکفیری اقتدار سنبھال لیتے ہیں تو تمام عیسائی کو خطرب لاحق ہو گا۔ وہ دیگر مسلمانوں کو بھی کافر سمجھتے ہیں۔......./169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483710
لبنان کے سابق وزیر اعظم مائکل عون نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ انتہا پسند تکفیری شام اور مشرق وسطی کے پورے خطے میں مذہبی برادریوں کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔