ابنا: محمد محارب تکفیروں کا بڑا مفتی تھا اور مصر کے سیکورٹی ادارے اس کو تکفیریوں کا سرغنہ سمجھتے تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مصر کے فوج و پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سینائے شمالی میں الشیخ زوید شہر کے قریب گاؤں میں محمد محارب معروف بہ ابومنیر اور اس کے بیٹے کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا اور دونوں باپ بیٹوں کو ہلاک کردیا۔قابل ذکر ہے کہ مصر کی فوج و پولیس نے گزشتہ کئی ہفتوں سے اس علاقے میں دہشتگرد تکفیری گروہوں کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کررکھا ہے جس کے دوران کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔......./169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483699
مصر کے سیکورٹی ذرائع نے اس ملک کے صوبے سینائے شمالی میں فوج و پولیس کی مشترکہ کاروائی میں ایک تکفیری سرغنہ محمد محارب معروف بہ ابو منیر اور اس کے بیٹے کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔