ابنا: سعودی عرب کی ایک عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے پر ایک مصنف کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ العھد نامی ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی اپیل کورٹ نے معروف مصنف زکریا آل صفوان کو حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ زکریا آل صفوان نے 23 اپریل 2011 کو پر امن مظاہروں کی حمایت میں ایک آرٹیکل لکھا تھا۔ ادھر سعودی عرب کی عدالت نے ایک اور سعودی شھری کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ سن 2011 سے لیکر اب تک سعودی حکومت نے سینکڑوں افراد کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے انہیں سخت سزائیں سنائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483088
سعودی عرب کی ایک عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنے پر ایک مصنف کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔