20 نومبر 2013 - 20:30
بیروت بم دھماکوں کی منصوبہ بندی بیرون ملک ہوئی

لبنان کے وزیر خارجہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کو منظم دہشتگردی سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کو منظم دہشتگردی سے تعبیر کیا ہے۔ عدنان منصور نے آج المیادین چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر ان دہشتگردانہ دھماکوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ان بم دھماکوں کی منصوبہ بندی بیرونی ملکوں میں ہوئي ہے۔ عدنان منصور نے کہا کہ یہ دہشتگردانہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ دہشتگری لبنان میں آخری دہشتگردی نہيں ہے کیونکہ لبنان بھرپور دہشتگردی کی زد میں آچکا ہے۔ واضح رہے منگل کو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے جن میں تئيس افراد جان بحق اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ لبنان کی حکومت نے اس بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اھل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرنے کےلئے آج ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲