ابنا: ذرائع کے مطابق حکومت لبنان نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت لبنان ان دہشتگردانہ بم دھماکوں میں شہید و زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کےلئے جمعرات کو عام سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے دو شدید بم دھماکے ہوئےتھے جن میں تئيس افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئےہیں۔ ان بم دھماکوں میں بیروت میں ایران کے کلچرل کونسلر ابراہیم انصاری بھی شہید ہوئے ہیں۔
.......
/169