1 اگست 2025 - 20:45
مآخذ: ارنا
امریکہ اور بعض مغربی ممالک میں ایران کی جاسوسی کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

 امریکہ، فرانس، برطانیہ اور چند دیگر یورپی ممالک نے ـ جن میں البانیہ کا بھی نام دیکھا جاسکتا ہے، ـ الزام عائد کیا ہے کہ تہران ان کے بقول یورپ اور شمالی امریکہ میں جاسوسی کارروائیوں میں ملوث ہے جس پر ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ نے مذکورہ ممالک کی جانب سے ایران پر سیکورٹی الزامات عائد کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے ایران دشمنی پر مبنی یہ بیانیہ جاری کیا ہے حالانکہ یہ وہ ممالک ہیں جو خود دہشت گرد، انتہاپسند اور تشدد میں ملوث گروہوں کو پناہ دیے بیٹھے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی اور امریکی ممالک ایسی حالت میں ایران پر الزامات عائد کر رہے ہیں کہ خود نے ایران پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے غیرقانونی فوجی حملوں اور غزہ میں نسل کشی پر یا تو پوری رضامندی کے ساتھ خاموشی اختیار کی یا پھر ایران کے ایٹمی اور شہری تنصیبات پر حملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ممالک اسلامی جمہوریہ ایران پر الزامات عائد کرکے ایرانوفوبیا اور ایرانی عوام پر دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی غیرقانونی حرکتوں کی پردہ پوشی کرنا چاہتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے یورپ اور امریکہ کی ان حرکتوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا۔
یاد رہے کہ البانیہ نے ایسی حالت میں اس نام نہاد بیانیے پر دستخط کیے ہیں کہ یہ ملک 17 ہزار ایرانی شہریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث "ایم کے او" دہشت گرد گروہ کی میزبانی کر رہا ہے اور امریکہ کے حکم پر انہیں دہشت گردی جاری رکھنے کے لیے ایک وسیع مرکز فراہم کیے ہوئے ہے۔
ادھر برطانیہ، کینیڈا اور کئی دیگر یورپی ممالک نے بھی ایران میں مالی بدعنوانیوں اور دہشت گردی میں ملوث تشہیری مجرموں کو پناہ دی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha